20 نومبر 2014 - 10:16
پاکستان: ایٹمی سمجھوتے سے تمام ممالک فائدہ اٹھا سکتے ہیں

پاکستان کے پروفیسر پرویز اقبال چیما نے کہا ہے کہ ایران اور گروپ پانچ جمع ایک کے درمیان مذاکرات میں مغرب کی جانب سے جاری غیر منطقی مطالبات کے نتیجے میں جوہری سمجھوتے کے حوالے سے، میّسر ہونے والا موقع ضایع ہوسکتا ہے۔

اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کے پروفیسر پرویز اقبال چیما نے کہا ہے کہ ایران اور گروپ پانچ جمع ایک کے درمیان مذاکرات میں مغرب کی جانب سے جاری غیر منطقی مطالبات کے نتیجے میں جوہری سمجھوتے کے حوالے سے، میّسر ہونے والا موقع ضایع ہوسکتا ہے۔ انھوں نے ارنا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایٹمی سمجھوتہ، تمام ملکوں کے مفاد میں ہے جو علاقائی اور عالمی سطح پر بھی سب کیلئے مفادات کا حامل ہوسکتا ہے اسلئے، مذاکرات کے عمل میں شریک تمام ملکوں کو چاہیئے کہ جوہری سمجھوتہ طے کئے جانے کی جانب قدم بڑھائیں اور غیر منطقی مطالبات سے گریز کریں۔ پروفیسر پرویز اقبال چیما نے کہا کہ ایران اور گروپ پانچ جمع ایک کے درمیان بنیادی جوہری سمجھوتے کاحصول، بہت سے علاقائی مسائل کے حل کی بھی، بنیاد بن سکتا ہے۔ انھوں نے کہا کہ مستقبل قریب میں اگر جوہری سمجھوتے دستخط نہ ہوئے، تو بھی مغرب ایک نہ ایک دن اس سمجھوتے پر ضرور مجبور ہوگا اسلئے کہ اس کے علاوہ اور کوئی چارہ نہیں ہے کہ جوہری سمجھوتہ طے کرکے بہت سے مسائل کو حل کردیا جائے۔

.......

/169